صنم سعید نے 35سال کی عمر میں شادی کرنے کو اچھا فیصلہ قراردیدیا

صنم سعید نے 35سال کی عمر میں شادی کرنے کو اچھا فیصلہ قراردیدیا

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ کوئی بھی رشتہ اْسی وقت اچھا چل سکتا ہے جب انسان خود کو سمجھے کیونکہ جب تک کوئی بھی انسان اپنی ذات کو ہی نہیں سمجھ پاتا تو پھر وہ کسی دوسرے انسان سے کیسے یہ اْمید کرسکتا ہے۔۔۔

 کہ وہ اْسے سمجھے گا۔اداکارہ نے کہا کہ جب انسان خود کو سنبھالنا شروع کردیتا ہے اور خود کو سمجھ لیتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پھر وہ ہر رشتہ یا تعلق اچھے سے نبھا سکتا ہے ،35سال کی میں شادی کا فیصلہ بہترین ہوتا ہے کیونکہ اس عمرکے افراد پہلے ہی زندگی کے کئی تجربات سے سبق سیکھ چکے ہوتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں