صرف اچھے کا م پریقین ،کبھی نمبرون کے چکر میں نہیں پڑی :مہوش حیات

 صرف اچھے کا م پریقین ،کبھی نمبرون  کے چکر میں نہیں پڑی :مہوش حیات

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ کبھی نمبر ون کے چکر میں نہیں پڑی صرف اچھے کام پر یقین رکھتی ہوں۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہا کہ جب بھی میری کوئی فلم ریلیز ہونی ہو تو بہت زیادہ نروس ہوتی ہوں مجھے یہ سوچ کر پسینے آجاتے ہیں کہ میری فلم کو دیکھ کر لوگوں کا رسپانس کیسا ہوگا۔مہوش حیات نے کہا کہ مجھ پہ جو بھی تنقید ہوتی ہے اس پہ میں پریشان نہیں ہوتی بس اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور ویسے بھی مجھ سے محبت والے بھی مجھے یہی کہتے ہیں کہ میں ایسی باتوں پر دھیان نہ دوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں