ایک غلطی پر طعنے ،ژالے سرحدی کی نظر میں سوشل میڈیا ’’دیسی ماں ‘‘جیسا

ایک غلطی پر طعنے ،ژالے سرحدی کی نظر میں سوشل میڈیا ’’دیسی ماں ‘‘جیسا

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ ژالے سرحدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیلئے تشہیری مہم پر سوشل میڈیا صارفین کے غصے کا موازنہ دیسی ماں سے کردیا۔

گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر مریم نواز کیلئے تشہیری مہم چل رہی ہے جس میں اُن کے اب تک کے کام کی تعریف کی جارہی ہے ۔ژالے سرحدی نے کہا کہ سوشل میڈیا بھی بالکل دیسی امی کی طرح ہے ، سارا دن کام کرنے کے بعد، اگر پانی پی کر گلاس ٹیبل پر چھوڑ دو تو پھر سُننے کو ملتا ہے کہ نالائق کسی کی کام نہیں۔سوشل میڈیا پر بھی ایک غلطی پر ایسے طعنے ہی ملتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں