دلجیت دوسانجھ نے مداحوں کو جلد پاکستان آنے کی خوشخبری سنادی

دلجیت دوسانجھ نے مداحوں کو جلد پاکستان آنے کی خوشخبری سنادی

ممبئی (شوبزڈیسک)بھارت کے پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے پاکستان آنے کا عندیہ دیدیا،انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی مداح کے سوال کے جواب میں کہا کہ ان کا دل ہے کہ وہ جلد پاکستان آئیں اور لگتاہے کہ وہ وقت قریب آگیاہے ۔

دلجیت دوسانجھ کی جانب سے جلد ہی پاکستان ٹور کا اشارہ کرتی پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تاہم دلجیت دوسانجھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے پاکستان کی ویزا پالیسیوں کا زیادہ علم نہیں ہے لیکن امید کرتا ہوں کہ میرے منیجر کچھ کریں اور میں بہت جلد پاکستان میں اپنے مداحوں سے ملوں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں