سنیتا مارشل کے بچے مسلمان ہیں یا مسیحی؟ اداکارہ نے بتا دیا

سنیتا مارشل کے بچے مسلمان ہیں یا مسیحی؟ اداکارہ نے بتا دیا

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی سنیتا مارشل اور اداکار حسن احمد نے اپنے بچوں کے مذہب کے بارے میں بتا دیا۔

حسن احمد نے اپنی اہلیہ سنیتا مارشل کے ہمراہ ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور سنیتا مارشل نے کہا کہ میں نے اور حسن نے شادی سے قبل ہی یہ بات طے کرلی تھی کہ ہمارے بچے دینِ اسلام کے پیروکار ہوں گے اور مسلمان ہی ہوں گے۔ ہم نے یہ بھی طے کیا تھا کہ میں ہمارے بچوں کو یہ بات ضرور بتاؤں گی کہ میں مسیحی مذہب کی پیروی کرتی ہوں لیکن آپ مسلمان ہیں۔ پوڈکاسٹ کی میزبان نے حسن احمد سے سوال کیا کہ اگر اُن کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئے اور وہاں سے واپس آکر اسلام کے بجائے مسیحیت کی پیروی کرنے کی خواہش کا اظہار کریں تو پھر آپ کا ردعمل کیا ہوگا؟،اس سوال کے جواب میں حسن احمد نے کہا کہ میں ایک مذہبی شخص ہوں، میرا اپنے دین اور عقائد پر پختہ یقین ہے، اسی لیے مجھے معلوم ہے کہ ایسا کبھی نہیں ہوگا لیکن اگر میرے بچے مسیحیت کے پیروکار بنتے ہیں تو مجھے اپنے بچوں پر غصہ نہیں آئے گا بلکہ میں اپنے بچوں سے وجہ پوچھوں گا۔ واضح رہے کہ اس جوڑے کے دو بچے ہیں، ان کے بیٹے کی عُمر 15 سال جبکہ بیٹی کی عُمر 11 سال ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں