‘کالکی2898’ میں پرابھاس، دیپیکا اور امیتابھ کے معاوضے کی تفصیل سامنے آگئی

‘کالکی2898’ میں پرابھاس، دیپیکا اور امیتابھ کے معاوضے کی تفصیل سامنے آگئی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم ‘کالکی 2898’ میں پرابھاس، دیپیکاپڈوکون، امیتابھ اور کمل ہاسن کے معاوضوں کی تفصیل سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں پرابھاس کو سب سے زیادہ 80 کروڑ روپے معاوضہ ملا جبکہ دیپیکا پڈوکون اور کمل ہاسن کو 20، 20 کروڑ روپے فیس ادا کی گئی۔ لیجنڈری امیتابھ بچن کو فلم کیلئے 18 کروڑ روپے فیس ملی جبکہ اداکارہ دیشا پاٹانی کو دو کروڑ معاوضہ دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں