امبانیز کی شادی، مشی خان اور صبا فیصل آپس میں الجھ پڑیں

امبانیز کی شادی، مشی خان اور صبا فیصل آپس میں الجھ پڑیں

لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور صنعتکار ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے حوالے سے پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان اورصبا فیصل انٹرنیٹ پر آپس میں الجھ پڑیں۔

مشی خان نے نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی حالیہ ویڈیو میں مکیش امبانی کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ آخر یہ سلسلہ کب ختم ہوگا جبکہ دیگر لوگوں کی شادی بھی اسی عرصے میں شروع ہوئی تھی اور ختم ہوکر بھی زمانہ ہوگیا۔اس پر ساتھی اداکارہ صبا فیصل بُرا مان گئیں اور انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کی ویڈیو کو انسٹاسٹوی میں ری شیئر کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا اور لکھا کہ ‘جو لوگ اپنی زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں انہیں ایسا کرنے دیں۔ وہ اپنی خوشیوں پر اپنا پیسہ خرچ کر رہے ہیں۔ ان کی خوشی میں آپ بھی خوش ہوں۔صبا فیصل کے جواب پر کا مشی خان نے مختلف انسٹاسٹوریز شیئر کرتے ہوئے سینئراداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ میری پوسٹ میری مرضی، آپ کی پوسٹ پیڈ (payed) مرضی۔ آپ خوش رہیں، میری خوشی کی فکر نہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں