اداکار اور اداکارائیں پلاسٹک سرجریز کروا کر خوبصورت ہوئیں :حسن شہریار

 اداکار اور اداکارائیں پلاسٹک سرجریز کروا کر خوبصورت ہوئیں :حسن شہریار

لاہور(شوبزڈیسک)معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین المعروف ایچ ایس وائے نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے تقریباً ہر اداکار اور اداکاراؤں نے خوبصورت ہونے کے لیے پلاسٹک سرجریز کروا رکھی ہیں۔

احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں ایچ ایس وائے نے کہا کہ پاکستان کے تمام مرد اداکار ایک جیسے نظر آتے ہیں، سب کے ہیئر سٹائل، داڑھی، گال، ناک ایک جیسی ہی دکھائی دیتی ہے کیونکہ سب ہی اداکاروں نے فلرز کروائے ہوئے ہیں۔ فی الحال! پاکستانی اداکارہ مہوش حیات حقیقی معنوں میں خوبصورت ہیں جبکہ عائشہ عُمر خوبرو ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں