جھوٹی تعریف سے جسم پر کیڑے چلتے محسوس ہوتے:نادیہ خان

لاہور(شوبزڈیسک)معروف، سینئر اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اپنی جھوٹی تعریفیں سننا بالکل نہیں پسند، جھوٹی تعریفوں سے اُنہیں چڑ ہوتی ہے۔
نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں نادیہ حسین نے اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ مجھے جھوٹی تعریفیں سننا بالکل پسند نہیں ہے، میرا ماننا ہے کہ سب کو نارمل رہنا چاہیے ۔ میری ایک خاتون کے ساتھ بات چیت شروع ہوئی، دوسری سے تیسری ملاقات میں اُس خاتون نے میری وہ بھی تعریفیں کرنا شروع کر دیں جیسی میں ہوں ہی نہیں۔ میں اپنی تعریفیں سُن سُن کر اُکتا گئی تھی اور اُس خاتون کو یہ کہہ کر چُپ کروا دیا کہ کیا آپ مجھے صحیح سے جانتی بھی ہیں، میری تعریف نہ کریں، آپ کو جو مجھ سے مطلب ہے میں وہ پورا کر دوں گی مگر میری بلا وجہ کی تعریف نہ کریں۔ میری کوئی تعریف کرے تو مجھے بہت اکتاہٹ ہوتی ہے، مجھے اس طرح محسوس ہوتا ہے کہ جیسے میرے جسم پر کیڑے چل رہے ہیں۔