اکشے کمار نے اپنا نام تبدیل کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی
ممبئی(شوبزڈیسک) بالی ووڈسٹار اکشے کمار نے کہا ہے کہ اُنہوں نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اکشے کمار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں نے مہیش بھٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’آج‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس فلم سے پہلے تک میرا نام ’اکشے کمار‘ نہیں بلکہ راجیو بھاٹیہ تھا جوکہ میں نے فلم کے ہیرو کے نام سے متاثر ہوکر تبدیل کرلیا تھا۔ میں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران ہیرو کمار گورو سے اُن کا فلمی نام پوچھا تھا جس پر اداکار نے بتایا کہ فلم میں اُن کا نام اکشے ہے۔ پھر میں نے اُن سے کہا کہ میں اپنا نام اکشے ہی رکھنا چاہتا ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ اس طرح مجھے اپنی پہلی فلم سے اپنا نام اکشے ملا اور میرا خیال ہے کہ بہت کم لوگ ہی یہ جانتے ہوں گے کہ میرا اصل نام راجیو ہے ۔اکشے کمار نے کہا کہ راجیو ایک اچھا نام ہے اور مجھے لگتا ہے کہ شاید میرا نام راجیو گاندھی کے نام پر رکھا گیا تھا لیکن میں نے یہ نام تبدیل کردیا۔