شاہ رخ اور جوہی کے گانے میرے محبوب میرے صنم کا نیا ورژن جاری

شاہ رخ اور جوہی کے گانے  میرے  محبوب میرے صنم کا نیا ورژن جاری

ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اور ترپتی ڈمری کی نئی آنے والی کامیڈی فلم ’بیڈ نیوز‘ میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ۔

جوہی چاولہ کے مقبول گانے ’میرے محبوب میرے صنم‘ کا نیا ورژن شامل کیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ’بیڈ نیوز‘ کے پروڈیوسرز نے فلم کا تیسرا گانا ریلیز کردیا ہے ، یہ گانا ماضی کی سُپر ہٹ فلم ’ڈُپلیکیٹ‘ کے مقبول گانے ’میرے محبوب میرے صنم‘ کا نیا ورژن ہے ۔فلم ’ڈُپلیکیٹ‘ میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، جوہی چاولہ اور سونالی بیندرے پر یہ گانا فلمایا گیا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں