عالیہ بھٹ اور رنبیر کے ڈانس میں بورس جونسن کی انٹری

عالیہ بھٹ اور رنبیر کے ڈانس میں بورس جونسن کی انٹری

ممبئی(شوبزڈیسک ) عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی ویڈیو میں برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جونسن کی انٹری نے سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس تقریب کی نئی نئی ویڈیوز منظرِ عام پر آرہی ہیں۔اب اسی تقریب کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں عالیہ بھٹ اور اُن کے شوہر رنبیر کپور کو شادی میں انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ویڈیو میں عالیہ بھٹ ڈھول کی تھاپ سُنتے ہوئے جھومتی ہوئی نظر آئیں جبکہ رنبیر کپور نے آنکھیں بند کرکے موسیقی کو انجوائے کیا۔عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی ویڈیو میں پیچھے سے اچانک سابق برطانوی وزیراعظم بورس جونسن کی انٹری ہوجاتی ہے جو اپنے کندھوں پر کسی بچے کو اُٹھائے کھڑے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں