اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز،97ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز،97ارب منافع

کراچی(این این آئی)آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو زبردست تیزی دیکھی گئی ۔کے ایس ای 100 انڈیکس 1200سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 81ہزار پوائنٹس کی بلند سطح پرجاپہنچا۔۔۔

اس دوران سرمایہ کاروں کو 97ارب روپے کا منافع ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 107کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ57.98فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے درمیان عملے کی سطح کے معاہدے پر اعتماد کا اظہار کیا جس کی وجہ سے 100 انڈیکس نے سیشن کا آغاز زبردست خریداری کے ساتھ کیا جو پورے سیشن میں بڑے پیمانے پر جاری رہا۔کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای 100انڈیکس1211پوائنٹس کے اضافے سے 81155پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای30اورآل شیئرز انڈیکس میں بھی تیزی رہی ۔ پیر کو 27ارب روپے مالیت کے 44کروڑ13لاکھ38ہزار حصص کے سوددے ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں