پی سی بی کی حسن علی کو انجری کا علاج انگلینڈ میں کروانے کی یقین دہانی

پی سی بی کی حسن علی کو انجری کا علاج  انگلینڈ میں کروانے کی یقین دہانی

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے حسن علی کو علاج کی مکمل یقین دہانی کروا دی ۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی انجری کے معاملے پر رابطہ کر لیاہے۔۔

 جس دوران انہیں علاج کی یقین دہانی کروائی گئی ہے ۔حسن علی کو آگاہ کیا گیا کہ ان کی کہنی کا علاج انگلینڈ میں کروایا جائے گا، حسن علی کی کہنی کی سرجری اگست کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان ہے ، وہ پی سی بی کے خرچے پر انگلینڈ 25 یا 26 اگست کو روانہ ہونگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں