بلے بازوں کیلئے خطرے کی علامت شعیب اختر 48 برس کے ہوگئے
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی شعیب اختر 48 برس کے ہوگئے ۔راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر 13 اگست 1975 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے ۔
انہوں نے 1997 میں پاکستان کے لیے ڈیبیو کیا اور اپنے وقت میں جارحانہ باؤلنگ کے باعث دنیا بھر کے بلے بازوں کے لئے خطرے کی علامت بنے رہے ۔ 2003 میں انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ایسی گیند پھینکی تھی جس کی رفتار 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی،آج تک کوئی گیند باز شعیب اختر کا ریکارڈ نہیں توڑ سکا ہے ۔شعیب اختر نے ایک سو تریسٹھ ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیل کر 247 وکٹیں حاصل کیں جبکہ چھیالیس ٹیسٹ میچوں میں بھی ایک سو اٹھاہتر شکار کئے ۔۔انہوں نے 15 ٹی 20 میچز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔