پاکستان کو مضبوط ٹیم بناناہی مقصد ہے :گلیسپی،شان مسعود

 پاکستان کو مضبوط ٹیم بناناہی مقصد ہے :گلیسپی،شان مسعود

اسلام آبا د(سپورٹس ڈیسک )پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ ہم سب کا مقصد ایک ہی ہے کہ پاکستان ٹیم کو ایک ایسی مضبوط ٹیم بنایا جائے جو بڑی ٹیموں کا مقابلہ کرسکے ۔

 پی سی بی کی 54 ویں پوڈکاسٹ میں جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ ان کا کپتان شان مسعود سے مستقل رابطہ رہا ہے اور ہم دونوں پاکستان ٹیم کی حکمت عملی اور فلاسفی پر تفصیل سے بات کرتے آرہے ہیں کہ پاکستان ٹیم کو کس طرح لے کر چلنا ہے جبکہ شان مسعودنے کہاکہ ہم دونوں ایک پیج پر ہیں ، دوں نے ارشد ندیم کو پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہوگی کہ ارشد ندیم پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم میں آئیں اور اپنی اس کامیابی کے بارے میں کھلاڑیوں سے شیئر کریں جس سے ہمارے کھلاڑیوں کو بھی حوصلہ ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں