کملا ہیرس بائیڈن سے بھی زیادہ نااہل ہیں:ٹرمپ

کملا ہیرس بائیڈن سے بھی  زیادہ نااہل ہیں:ٹرمپ

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکا کی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ٹرمپ نے ایلون مسک کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈیموکریٹ حریف کملا ہیرس تو بائیڈن سے بھی زیادہ نااہل ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن اور کملا ہیرس کے پاس کئی ماہ اب بھی باقی ہیں مگر وہ کچھ نہیں کریں گے ۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق انٹرویو شروع ہونے کے 40 منٹ بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس میں مسائل آنا شروع ہوئے اور 45 منٹ پر ٹریفک کی  وجہ سے ویب سائٹ کریش کرگئی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اس مسئلے کو مثبت انداز میں لیتے ہوئے ایلون مسک کو لاکھوں افراد کی انٹرویو میں دلچسپی پر مبارکباد پیش کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں