بنگلادیش ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے لاہور پہنچ گئی

بنگلادیش ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے لاہور پہنچ گئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچ گئی۔

بنگلا دیش ٹیم کی آمد کے موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ، مہمان ٹیم پولیس اور دیگر قانون نافذ اداروں کئے حصار میں ایئر پورٹ سے نجی ہوٹل پہنچی ،شیڈول کے مطابق مہمان ٹیم آج سے سیریز کی تیاری کرے گی، قذافی سٹیڈیم میں 3 دن تک ٹریننگ کے بعد بنگلا دیش کی ٹیم اسلام آباد روانہ ہو گی،بنگلا دیش ٹیم کے اہم رکن آل راؤنڈر شکیب الحسن کینیڈا سے پاکستان پہنچیں گے ،مہمان ٹیم ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 21 اگست کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں قدم رکھے گی جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے کراچی میں شروع ہو گا۔بنگلا دیشی ٹیم نجم الحسن شانتو کی قیادت میں لاہور پہنچی ، ٹیم میں محمود الحسن جوئے ، ذاکر حسن، شادمان اسلام، مومن الحق، مشفق الرحیم، شکیب الحسن شامل ہیں، لٹن کمر داس، مہدی حسن میراز، تیج الاسلام، نعیم حسن، ناہید رانا، شرف الاسلام، حسن محمود، تسکین احمد اور سید خالد احمد بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں