چار روزہ میچ : بنگلادیش اے پہلی اننگز میں 122 رنز بنا کر آئوٹ

چار  روزہ  میچ  : بنگلادیش  اے  پہلی  اننگز  میں  122 رنز  بنا  کر  آئوٹ

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر ) فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور میر حمزہ کی عمدہ بولنگ کے نتیجے میں بنگلا دیش اے کی ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف پہلے چار روزہ میچ کے پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں 122 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پہلے دن کا کھیل جب کم روشنی کی وجہ سے ختم کیا گیا تو پاکستان شاہینز نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 2 رنز بنائے تھے اور صائم ایوب 2 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے ۔اسلام آباد کلب میں کھیلے جانے والے اس میچ کے پہلے روز گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے کھیل تاخیر سے شروع ہوا اور 46.3 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔بنگلا دیش اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن محمود الحسن جوئے کے علاوہ کوئی بھی بیٹر اعتماد سے بیٹنگ نہ کرسکا۔محمود الحسن جوئے نے 65 رنز سکور کیے ۔یاد رہے کہ محمود الحسن جوئے نے پاکستان شاہینز کے خلاف ڈارون کے دوسرے چار روزہ میچ کی دونوں اننگز میں بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب 69 اور65 رنز بنائے تھے ۔پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ نے 24 اور میر حمزہ نے 33 رنز دے کر تین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ لیگ سپنر محمد رمیز جونیئر نے 41 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں