کم میگنیشیم ڈی این اے کی سطح تک نقصان پہنچا سکتا

کم میگنیشیم ڈی این اے کی سطح تک نقصان پہنچا سکتا

ایڈیلیڈ(نیٹ نیوز) نئی آسٹریلوی تحقیق کے مطابق میگنیشیم سے بھرپور غذا ڈی این اے کو پہنچنے والے نقصان اور مختلف عوارض کا خطرہ کم ہوتا ہے ۔

یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے 172 درمیانی عمر کے بالغوں کے خون کے نمونوں کی جانچ کی جن میں کم میگنیشیم کی سطح اور ہومو سسٹین نامی جینوٹاکزک امائنو ایسڈ کی زیادہ مقدار کے درمیان مضبوط تعلق پایا گیا۔یہ زہریلا امتزاج جسم کے جینز کو نقصان پہنچاتا ہے جس سے الزائمر اور پارکنسنز کی بیماری، معدے کی بیماریوں، کینسر اور ذیابیطس کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے ۔سالم اناج، گہرے سبز پتوں والی سبزیاں، گری دار میوے ، پھلیاں اور ڈارک چاکلیٹ سبھی میگنیشیم سے بھرپور غذائیں ہیں جو اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ دل، پٹھے اور گردے سب اعضا ٹھیک سے افعال انجام دیتے رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں