انٹربینک میں ڈالر29پیسے سستا

انٹربینک میں ڈالر29پیسے سستا

کراچی (بزنس ڈیسک)انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرگھٹ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر29پیسے کی کمی سے 278.11 روپے پرآگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ۔۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر280.50روپے پر مستحکم رہا۔عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل)نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پیدا ہونے والے مثبت جذبات کی وجہ سے قلیل وسط مدت میں پاکستانی روپیہ مستحکم رہے گا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی کوشش کے بعد پیر کو عالمی سطح پر امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں