’’سوناکشی سنہا فلپائن میں ہنی مون منانے کیلئے شوہر کی منتظر ‘‘

’’سوناکشی سنہا فلپائن میں  ہنی مون منانے کیلئے شوہر کی منتظر ‘‘

منیلا (شوبزڈیسک)حال ہی میں شادی کرنیوالی بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا ہنی مون کے دوسرے مرحلے میں اکیلے فلپائن پہنچ گئیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خبر دی کہ وہ ہنی مون کے سیکنڈ راؤنڈ کیلئے فلپائن پہنچی ہیں۔سوناکشی سنہا نے بتایا کہ پروازیں الگ ہونے کی وجہ سے انہیں فلپائن اکیلے آنا پڑا اور وہ اب اپنے شوہر کا انتظار کررہی ہیں۔یاد رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے 23 جون کو شادی کی تھی اور دونوں فلم ’’ڈبل ایکس ایل‘‘میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں