ریچا چڈھا اور علی فضل کے ہاں بیٹی کی پیدائش

ریچا چڈھا اور علی فضل کے ہاں بیٹی کی پیدائش

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی مشہور جوڑی ریچا چڈھا اور علی فضل کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریچا چڈھا اور علی فضل نے 18 جولائی کو مشترکہ بیان جاری کیا جس میں اس جوڑے نے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا۔ریچا چڈھا اور علی فضل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم نے دو روز قبل 16 جولائی کو اپنی صحت مند ننھی پری کو دُنیا میں خوش آمدید کہا ہے ، ہم یہ خوشخبری سب کو سُناتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں