ٹیکس کا پیسہ سہولتوں پرلگے تو بارش رحمت بن کر برستی :حنا خواجہ

 ٹیکس کا پیسہ سہولتوں پرلگے تو  بارش رحمت بن کر برستی :حنا خواجہ

لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ و میزبان حنا خواجہ بیات نے بارش کے بعد ہونے والے نقصانات کو دیکھتے ہوئے حکومت پر برہمی کا اظہار کر دیا۔

 انسٹاگرام پر اداکارہ و میزبان نے انسٹاسٹوری میں امریکا میں لی گئی اپنی ایک یاد گار تصویر شیئر کی ہے ۔ انسٹااسٹوری میں ان کے عقب میں امریکی ریاست ورجینا کی عمارت ‘ویسٹ ورجینا کیپٹل بلڈنگ’ موجود ہے ۔انہوں نے امریکی حکومت کی تعریف اور مقامی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ‘برسات تو ہر جگہ ہوتی ہے ، مگر جہاں قوم کے ٹیکس کا پیسہ ان کی سہولتوں پر لگایا جاتا ہے ، وہاں وہ واقعی رحمت بن کر برستی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں