مشی خان کا خلیل الرحمان کو انٹرویوز نہ دینے کا مشورہ

 مشی خان کا خلیل الرحمان کو انٹرویوز نہ دینے کا مشورہ

کراچی ( شوبز ڈیسک) اداکارہ و میزبان مشی خان نے نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ خلیل الرحمان قمر کے اغواء کے معاملے کے بعد سوشل میڈیا پر صورتحال بہت ہی عجیب ہے ۔۔

مجھے یہ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ خلیل صاحب کو آدھی رات کو کسی اجنبی خاتون سے ملنے کی کیا ضرورت تھی۔اداکارہ نے کہا کہ آپ نے کسی اجنبی خاتون سے میٹنگ سے قبل اپنی ساکھ کے بارے میں کیوں نہیں سوچا، آپ نے یہ کیوں نہیں سوچا کہ وہ لوگ آپ کی شہرت سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں یا پھر آپ کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اب تو یہ سب ہوچکا ہے ، اب زمین پر گِرے ہوئے دودھ پر رونا فضول ہے بلکہ اب خلیل الرحمان قمر صاحب کو خود حالات پر قابو پانے کی ضرورت ہے ، اُنہیں اس وقت کسی بھی پوڈکاسٹ میں نہیں جانا چاہیے اور نہ ہی کوئی انٹرویو دینا چاہیے ۔

 

 آپ کو اس وقت ذہنی و جسمانی آرام کی ضرورت ہے اور اگر کوئی آپ کو پوڈکاسٹ یا انٹرویو کے لیے مدعو کرے تو آپ کچھ وقت کے لیے معذرت کرلیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں