بھارتی اداکارہ حنا خان بنگلادیش کی صورتحال پر پریشان
ممبئی (شوبزڈیسک )کینسر سے متاثرہ بھارتی اداکارہ حنا خان نے بنگلادیش کی موجودہ صورتحال پر دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں سب محفوظ رہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں حنا خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی برادری کو ظالمانہ رویے سے نہیں گزرنا چاہیے ۔ جو غلط ہے وہ غلط ہے ۔ کسی بھی ملک میں اقلیتوں کی حفاظت اس ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کی علامت ہوتا ہے ۔ میری ہمدردیاں ہر اس شخص کے ساتھ ہیں جو دنیا بھر میں اس (ظلم) سے متاثر ہو رہا ہے ، کیونکہ میرے لیے انسانیت پہلے ہے ۔