اداکارکو جیل میں وی آئی پی سہولت دینے پر 7 اہلکار معطل

اداکارکو جیل میں وی آئی پی  سہولت دینے پر 7 اہلکار معطل

ممبئی(شوبزڈیسک ) بھارتی اداکار کو جیل میں وی آئی پی سہولت دینے پر 7 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل کے الزام میں قید کناڈا کے اداکار درشن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ جیل اہلکاروں کے ساتھ لان میں بیٹھے چائے پیتے ہوئے اور خوشگوار موڈ میں باتیں کرتے دکھائی دے رہے تھے ۔اداکار کو جیل میں ملنے والے وی آئی پی ٹریٹمنٹ پر عوامی غصے کے بعد کرناٹک کے وزیرداخلہ نے بیان میں کہا کہ بنگلورو جیل کے 7 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں