فلم’’صنم تیری قسم‘‘ کا سیکوئل ماورا حسین کے بغیر بنے گا

فلم’’صنم تیری قسم‘‘ کا سیکوئل  ماورا حسین کے بغیر بنے گا

ممبئی (این این آئی) فلم ‘صنم تیری قسم’ کا سیکوئل پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کے بغیر بنے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلم ‘صنم تیری قسم’ کا سیکوئل ‘جانم تیری قسم’ بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔تاہم اداکارہ ماورا حسین اور اداکار ہرش وردھن رانے کو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھنے کے خواہش مند پرستاروں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ فلم کے سیکوئل کے مرکزی کرداروں کے لیے نئے چہروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ فلم سازوں کو سیکوئل کے لیے ایک ایسی ہیروئن کی تلاش ہے جس کی آواز متاثر کن ہو، جو گانا گانے کی صلاحیت رکھتی ہو ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں