سجل علی کے ہاتھ سے نمک والی چائے بھی پی لونگا: فیروز خان

سجل علی کے ہاتھ سے نمک والی چائے بھی پی لونگا: فیروز خان

کراچی(شوبزڈیسک) معروف اداکار فیروز خان نے طویل عرصے بعد سابقہ گرل فرینڈ سجل علی کے بارے میں بات کرلی۔ بھارتی صحافی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے۔۔

 انہوں نے بالی ووڈ میں کام کرنے سے متعلق کہا کہ اگر مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملا تو میں ہدایت کار امتیاز علی کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گا۔بھارتی صحافی نے فیروز خان کے سامنے عالیہ بھٹ، کترینہ کیف، رشمیکا مندانا اور ترپتی ڈمری کا نام لیتے ہوئے پوچھا کہ آپ ان میں سے کونسی دو اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے ؟ اس سوال کے جواب میں اداکار نے عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کا نام لیا۔اداکار نے کہا کہ میں سلمان خان کا بہت بڑا مداح ہوں اور عامر خان کا بھی فین ہوں ،بھارتی صحافی نے پوچھا کہ اگر سجل علی آپ کو چینی کے بجائے نمک ملی ہوئی چائے دیں تو آپ کیا کریں گے ؟اس پر فیروز خان نے کہا کہ میں سجل علی کی جانب سے دی گئی نمک والی چائے بھی پی لوں گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں