بغیر اجازت ویڈیوز کا استعمال، بھارتی خبر رساں ایجنسی کا نیٹ فلکس پر مقدمہ

بغیر اجازت ویڈیوز کا استعمال، بھارتی  خبر رساں ایجنسی کا نیٹ فلکس پر مقدمہ

ممبئی(شوبزڈیسک ) بھارتی خبر رساں ایجنسی ‘اے این آئی’ نے مشہور سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کیخلاف مقدمہ دائر کیا ہے ۔

اے این آئی کا الزام ہے کہ ویب سیریز ‘قندھار ہائی جیک’ میں ان کی ویڈیوز اجازت کے بغیر استعمال کی گئیں۔خبر رساں ایجنسی نے نیٹ فلکس سے مطالبہ کیا کہ ان چار اقساط کو ہٹایا جائے جن میں ان کا مواد شامل ہے ۔اے این آئی کے قانونی مشیر نے کہا کہ نیٹ فلکس نے ان کی ‘کاپی رائٹ فوٹیجز’ اور ‘ٹریڈ مارک’ کو استعمال کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں