ذہنی مسائل کے شکار بچوں پر دباؤ ڈالنے کے بجائے انہیں سمجھیں:متھیرا
کراچی(شوبزڈیسک)نامور ماڈل اور ڈانسر متھیرا نے کہا ہے کہ ذہنی مسائل کے شکار بچوں پر دباؤ بڑھانے کے بجائے ان کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
ایک انٹرویو میں متھیرا نے اپنی ذہنی بیماری اے ڈی ایچ ڈی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اس کا علم بالغ ہونے پر ہوا ۔متھیرا نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ ذہنی مسائل کے شکار بچوں پر دباؤ ڈالنے کے بجائے انہیں سمجھیں اور ان کی انرجی کو مثبت سرگرمیوں میں لگائیں۔