پاکستانی کے مقابلے بھارتی ڈرامہ احمقانہ کہانی پیش کرتا :سمرجیت سنگھ
ممبئی (آئی این پی)بھارتی اداکار اور انفلوئنسر سمرجیت سنگھ ناگرا نے پاکستان کے نئے ڈرامہ کی تعریف کی۔
حال ہی میں سمرجیت سنگھ ناگرا نے ہٹ ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم کی شاندار کہانی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک پاکستانی سیریز کبھی میں کبھی تم دیکھ رہا تھا۔ مجھے یہ ایک سادہ کہانی کے ساتھ ایک خوبصورت ڈرامہ سیریل لگا ، لیکن اگر ہم اس کا موازنہ اپنے ڈرامہ سیریلز سے کریں تو ہمارا ڈرامہ سیریل ایک احمقانہ کہانی پیش کرتا ہے ۔