عمران اشرف کی پہلی بین الاقوامی فلم کی شوٹنگ مکمل

عمران اشرف کی پہلی بین الاقوامی فلم کی شوٹنگ مکمل

لاہور(شوبزڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف کے پہلے بین الاقوامی پراجیکٹ کی شوٹنگ مکمل ہو گئی۔

اس بات کا انکشاف بھارتی اداکار و گلوکار جسی گِل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیا ہے ۔انہوں نے پاکستانی مایہ ناز اداکار کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں بتایا ہے کہ عمران اشرف کے ساتھ شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے ۔ انسٹاگرام پر اداکار عمران اشرف نے بھی بھارتی اداکار کی پوسٹ کا وائرل سکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں یاد کرنے کی نشاندہی کی ہے ۔خیال رہے کہ بھارتی گلوکار و اداکار جسی گِل اور پاکستانی اداکار عمران اشرف بین الاقوامی فلم میں ایک ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے ۔

، یہ دونوں اداکار فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے ۔اس بین الاقوامی فلم کا نام ‘اینو رہنا سہنا نہیں آندا’ ہے اور یہ ایک کامیڈی کینیڈین پنجابی فلم ہے ، جس کی کہانی بین الاقوامی طلباء کے مسائل پر مبنی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں