بالی ووڈ میں شکل و صورت پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، عالیہ بھٹ

بالی ووڈ میں شکل و صورت پر  تنقید کا نشانہ بنایا گیا، عالیہ بھٹ

ممبئی(شوبزڈیسک )بالی ووڈ سٹار عالیہ بھٹ نے کہاہے کہ بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے بعد شکل و صورت اور وزن پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکاری شروع کی تو میں موٹی تھی اور میرا رنگ اور شکل و صورت بھی ہیروئینز والی نہیں تھی۔ کیرئیر کے ابتدائی دور میں مجھے مٹاپے اورشکل کی بنیاد پر تنقید اور طنز کا نشانہ بنایا گیا۔ وزن کم کرنے کے باوجود آج تک میں وزن کے بارے میں محتاط ہوں اوروزن کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے جدوجہد کرتی رہتی ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں