ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ پر شوبز انڈسٹری نے بھی دل ہار دیئے

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ پر شوبز انڈسٹری نے بھی دل ہار دیئے

لاہور(شوبزڈیسک ) ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا نیا فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے۔۔۔

ہانیہ عامر اپنے نئے فوٹو شوٹ میں کسی حقیقی باربی ڈول سے کم نہیں لگ رہی ہیں۔ہانیہ عامر کی اس پوسٹ کو لاکھوں صارفین کی جانب پسند کیا جارہا ہے اور انڈسٹری کی دیگر خوبصورت اداکارائیں بھی اداکارہ کے حُسن کی تعریف کرنے پر مجبور نظر آ رہی ہیں۔اِن اداکاراؤں میں معروف اداکارہ ماہرہ خان، حرا خان، مایا علی، منال خان، انوشے اشرف اور نادیہ حسین بھی شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں