دلجیتدوسانج کا پاکستانی مداح کوتحفہ،ویڈیووائرل

 دلجیتدوسانج کا پاکستانی مداح کوتحفہ،ویڈیووائرل

مانچسٹر(شوبزڈیسک ) بھارتی گلوکار دلجیت دوسانج کی پاکستانی پرستار کو تحفہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دلجیت دوسانج نے برطانیہ کے شہرمانچسٹر میں کنسرٹ کے دوران ہال میں موجود مداحوں کو تحفہ کا دینے کا اعلان کیا۔ پرچی کے ذریعے جن خاتون کا نام نکلا جب وہ سٹیج پر آئیں تو دلجیت دوسانج نے انہیں خصوصی تحفہ پیش کیا۔دلجیت دوسانج نے خاتون نے پوچھا کہ آپ کہاں سے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ میرا تعلق پاکستان ہے ۔ بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے پاکستان اور ہندوستان دونوں برابر ہیں۔ ہم دونوں کی دل سے عزت اور محبت کرتے ہیں۔دلیجیت دوسانج کی بات پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ بھارتی گلوکار نے پاکستانی مداح کے لیے تالیاں بجوا کر انہیں سٹیج سے رخصت کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں