امریکی گلوکارہ نے فلسطینی مظلوموں کیلئے آواز اٹھا دی

امریکی گلوکارہ نے فلسطینی مظلوموں کیلئے آواز اٹھا دی

واشنگٹن(شوبزڈیسک ) امریکی ریپر، گلوکارہ و موسیقار 28 سالہ امالا رتنا زنڈائل ڈالمنی المعروف ڈوجا کیٹ نے ۔

فلسطینیوں سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کیلئے آواز اٹھا دی۔نیو یارک کے سینٹرل پارک میں جمع ہونے والے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے ڈوجا کیٹ نے عالمی امن کی پر زور اپیل کرتے ہوئے غزہ، یوکرین، سوڈان، کانگو اور دیگر مقامات پر جاری بحرانوں کا ذکر کیا اور تشدد اور نقل مکانی کا شکار لوگوں کی حمایت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ "ہم سب مل کر تبدیلی، محبت، روشنی اور امید لا سکتے ہیں ان لوگوں کے لیے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ۔گلوکارہ نے اپنے جذباتی پیغام میں اپیل کی کہ "براہ کرم اپنی آواز ان لوگوں کے لیے استعمال کرتے رہیں جو تشدد کا شکار ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ مظلوموں کی مدد جاری رکھی جائے ۔انہوں نے اتحاد کی پرزور اپیل کے ساتھ اپنی تقریر کا اختتام کیا اور کہا کہ "آئیے اپنا وقت وہاں صرف کریں جہاں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اور وہ ہے ‘زندگی’۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں