اگلے سال وقت ملاتوضرور پاکستان آؤنگا:یویوہنی سنگھ

 اگلے سال وقت ملاتوضرور پاکستان آؤنگا:یویوہنی سنگھ

دبئی (شوبزڈیسک )بھارتی پنجابی ریپر، گلوکار و موسیقار یو یو ہنی سنگھ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

دبئی میں آئیفا ایوارڈز 2024ء کی رنگا رنگ تقریب میں صحافی کے سوال پر ہنی سنگھ نے کہا کہ اگلے سال پہلی بار انگلینڈ ٹور کر رہا ہوں، اس کے بعد اگر وقت ملا اور پاکستان بلائے گا تو ضرور آؤں گا۔ایک اور سوال کا جواب میں انہوں نے کہا کہ خان صاحب مہدی حسن، غلام علی، بٹ صاحب، علی اعظمت، عاطف اسلم، مہوش حیات، صنم ماروی، منصور ملنگی، اللّٰہ دتہ وغیرہ پسند ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں