اپنے آپ سے شادی کرنیوالی ترکش ٹک ٹاکر کی خود کشی

اپنے آپ سے شادی کرنیوالی  ترکش ٹک ٹاکر کی خود کشی

استنبول (شوبزڈیسک)اپنے آپ سے شادی کرنے والی 26 سالہ ترکش ٹک ٹاکر کبریٰ آیکت نے وزن میں مسلسل کمی سے پریشان ہو کر خود کشی کر لی۔

۔ٹک ٹاکر کی انتقال سے کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں اپنی بالکونی صاف کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔جائے وقوع سے برآمد ایک نوٹ میں ٹک ٹاکر نے لکھا ہے کہ میری تمام تر کوششوں کے باوجود مجھے نہیں لگتا کہ میرا وزن کبھی بڑھ پائے گا، مجھے فوری وزن بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں