ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ اداکارہ بال بال بچ گئیں

 ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ  اداکارہ بال بال بچ گئیں

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ودیا بالن حال ہی میں ایک خطرناک کار حادثے سے محفوظ رہیں۔

 ودیا اپنی نئی فلم ‘تمہاری سلو’ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد باندرہ میں ایک میٹنگ کے لیے جا رہی تھیں کہ دوسری گاڑی نے پیچھے سے ودیا کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔خوش قسمتی سے ودیا اس حادثے میں محفوظ رہیں اور انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔ تاہم ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں