دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی منگنی کی تصاویر کئی سالوں بعد وائرل

دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی منگنی  کی تصاویر کئی سالوں بعد وائرل

ممبئی(شوبزڈیسک)بھارت کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی بیوہ و سابقہ اداکارہ سائرہ بانو نے 2 اکتوبر کو اپنی اور دلیپ کمار کی منگنی کی 58 ویں سالگرہ کا جشن منایا۔۔۔

 اس موقع پر اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی منگنی کی چند یادگار تصاویر پوسٹ کیں اورساتھ محبت بھرا طویل نوٹ تحریر کیا کہ محبت میں سوال نہیں کیے جاتے ، یہ جملہ میں نے اپنی فلم ’ہیرا پھیری‘ میں کہا تھا اور اب مجھے اس جملے کی اہمیت اور مطلب سمجھ آیا ہے۔ واضح رہے کہ 44 سالہ دلیپ کمار اور 22سالہ سائرہ بانو نے 1966 میں 11 اکتوبر کو شادی کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں