جان ریمبو کی پہلی پشتو فلم قربان د جانان آج ریلیز ہوگی

 جان ریمبو کی پہلی پشتو فلم قربان  د جانان آج ریلیز ہوگی

پشاور(شوبزڈیسک)پشتو فلموں کے معروف نوجوان ہدایتکار شاہد عثمان اور فلمساز و اداکار اصغر چیمہ کی نئی پشتو فلم قربان د جانان میں معروف اداکار افضل خان عرف جان ریمبو پہلی بار جلوہ گر ہورہے ہیں۔

 فلم آج خیبر پختونخوا اور کراچی کے سینماؤں میں ریلیز ہوگی، گزشتہ روز مقامی سینما میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کو فلم کی پہلی جھلک دکھانے اور تشہیری تقریب منعقد کی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں