ازیکا ڈینیئل نے اداکاری کیلئے فضائی میزبان کی نوکری چھوڑدی
کراچی(شوبزڈیسک )اداکارہ و ماڈل ازیکا ڈینیئل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز میں آنے سے قبل ایئرہوسٹس تھیں۔
ایک انٹرویو کے دوران ازیکا ڈینیئل نے کہا کہ میں پہلے ایئرہوسٹس تھی اور دورانِ ملازمت مجھے کئی بار ڈراموں اور ماڈلنگ کی پیشکش ہوئی تھی۔ میں نے سال 2010 میں ایئرہوسٹس کی ملازمت چھوڑ کر بطورِ ماڈل اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اپنے پہلے شوٹ کیلئے جاپان گئی تھی۔اداکارہ نے کہا کہ کیریئر کی شروعات میں لگتا تھا کہ میں اداکاری نہیں کرسکوں گی، اپنے پہلے پراجیکٹ کے بعد ہی کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور دو سال تک شوبز کا کوئی پراجیکٹ نہیں کیا لیکن پھر میں نے بعد میں باقاعدہ شوبز کیریئر کا آغاز کیا اور کئی ڈراموں میں اداکاری کی۔