رتن ٹاٹا کی موت ،اجے دیوگن کامداحوں سے ملاقات کا سیشن ملتوی

رتن ٹاٹا کی موت ،اجے دیوگن کامداحوں سے ملاقات کا سیشن ملتوی

ممبئی(شوبزڈیسک)اداکار اجے دیوگن نے انڈین صنعتکار رتن ٹاٹا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے طے شدہ ملاقات کا سیشن ملتوی کر دیا۔

اجے دیوگن اپنی آنے والی فلم سنگھم اگین کی تشہیر میں مصروف تھے لیکن رتن ٹاٹا کے احترام میں انہوں نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا، رتن ٹاٹا صاحب کے احترام میں، ہم کل کا #AskAjay سیشن ملتوی کر رہے ہیں۔، ان کی خدمات ناقابل بیان ہیں ،خدا انہیں جنت نصیب کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں