ٹک ٹاکر سے محبت ہوگئی ، وینا ملک نے اقرار کرلیا
لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل وینا ملک ہمیشہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور آج کل ان کی محبت کے چرچے عام ہورہے ہیں ۔
وینا ملک کا نام ایک ٹک ٹاکر شہریار چودھری کے ساتھ گردش کر رہا ہے جو ان سے عمر میں 6 سال چھوٹے ہیں، دونوں کے درمیان تحفے تحائف دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے جو سوشل میڈیا پر دیکھا جاسکتا ہے ۔ ویناملک کاکہناہے کہ عموما خواتین کبھی اپنے رازوں سے پردہ نہیں ہٹاتیں اور میں نے کافی وقت تک اس بات کو چھپا کر رکھا لیکن محبت و پیار کے تعلق پر اگر خبریں بنیں تو اس میں کیا بری بات ہے ؟۔ وینا ملک کے پرنس کا چہرہ ابھی تک کسی نے نہیں دیکھا تاہم صارفین نے ان کے اس تعلق پر خوشی کا اظہار کیاہے ۔