ممبئی کے علاقے لوکھنڈ والا میں سری دیوی چوک کا افتتاح

ممبئی کے علاقے لوکھنڈ والا میں سری دیوی چوک کا افتتاح

ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ آنجہانی سری دیوی کے نام سے منسوب ایک چوک کا ممبئی میں افتتاح کردیا گیا، اس موقع پر ان کے شوہر اور بیٹی بھی موجود تھی۔

ممبئی کے علاقے لوکھنڈوالا میں آنجہانی اداکارہ کے نام پر ایک چوک کا نام رکھا گیا ہے جس کی نقاب کشائی ان کے شوہر بونی کپور اور بیٹی خوشی کپور نے کی جبکہ چوک کا افتتاح کرتے ہوئے دونوں جذباتی دکھائی دئیے ۔افتتاحی تقریب میں اداکارہ شبانہ اعظمی بھی موجود تھیں، بونی اور خوشی نے آنجہانی سری دیوی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ جتنی اچھی اداکارہ اورڈانسر تھی اتنی ہی اچھی بیوی اور ماں بھی تھیں۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں