عابد کشمیری کی نماز جنازہ ادا،سینکڑوں افراد کی شرکت،سپردخاک
لاہور(شوبزڈیسک )لیجنڈ اداکار عابد کشمیری کی نماز جنازہ گزشتہ روز شاد باغ گول گراؤنڈ لاہور میں قاری زبیر نے پڑھائی۔۔۔
نماز جنازہ میں اداکار سہیل احمد ، امانت چن ، خالد عباس ڈار، اورنگزیب،حامد رانا ،نسیم وکی ،گوگا جی ، خالد عباس ڈار ،نواز انجم اورجواد وسیم سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ عابد کشمیری کاکچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد انتقال ہوا،انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔