نک جونس دوران کنسرٹ سٹیج سے خوفزدہ ہوکر بھاگ گئے

 نک جونس دوران کنسرٹ سٹیج سے خوفزدہ ہوکر بھاگ گئے

پراگ(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر گلوکار نک جونس پراگ میں کنسرٹ کے دوران خود پر لیزر لائٹ دیکھ کر خوف زدہ ہوکر سٹیج سے بھاگ گئے۔

گلوکار کو پراگ میں اپنے کنسرٹ کے دوران اس وقت سکیورٹی خطرے کا احساس ہوا جب کسی شخص نے ان پر لیزر لائٹ سے نشانہ لیا۔ نک جونس دورانِ کنسرٹ اس واقعے اس قدر خوف کا شکار ہوگئے کہ فوراً سٹیج سے نیچے اتر آئے اور اپنی سکیورٹی ٹیم کو الرٹ کیا۔واقعے کے وقت نک جونس کے ساتھ ان کے بھائی جو اور کیون بھی سٹیج پر موجود تھے ۔ جب نک سٹیج سے نیچے بھاگے تو دونوں بھائی سٹیج پر ہی رہے ۔سکیورٹی اہلکاروں نے نک جوناس پر لیزر سے نشانہ لگانے والے شخص کو ڈھونڈ کر اسے فوری طور پر پنڈال سے ہٹادیا۔ اس واقعے کے باعث شو کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔گلوکار کے خوفزدہ ہوکر سٹیج سے اترنے کی ویڈیو کو کئی فین پیجز پر شیئر کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں