24 ہزار سے زائد سکریو سے بنایا گیا انگلش بینڈ کا فن پارہ

24 ہزار سے زائد سکریو سے بنایا گیا انگلش بینڈ کا فن پارہ

سندرلینڈ(نیٹ نیوز)برطانوی گرافک ڈیزائنر نے 24 ہزار سے زائد سکریو (پیچ) استعمال کرتے ہوئے مشہور انگلش بینڈ بیٹلز کی تصویر بنا ڈالی۔

برطانوی شہر سندرلینڈ سے تعلق رکھنے والے سکریو آرٹسٹ ڈیرن ٹِمبی نے تقریباً 120 گھنٹے صرف کرتے ہوئے یہ منفرد فن پارہ تخلیق کیا۔اس فن پارے میں بیٹلز کے چار گروپ ممبران (جارج ہیریسن، جون لینن، سر رنگو اسٹار اور سر پال مک کارٹنے) کو مائیک ڈرم اسٹکس اور گبسن گٹار ہیڈ کے پیچھے دکھایا گیا ہے ۔انہوں نے یہ فن پارہ سفید کینوس پر زنک (چاندی)، سونے کے رنگ اور کالے رنگ کے سکریو کا استعمال کرتے ہوئے بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں تصویر میں گہرائی پیدا کرنے کے لیے ‘چار ٹونز’ میں کام کرنا تھا۔یہ تصویر ان کی سکریو سے بنائی گئی 12 ویں تصویر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں