گلوکار عاطف اسلم کا اہلیہ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

گلوکار عاطف اسلم کا اہلیہ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

لاہور(شوبزڈیسک)گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پراپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے ساتھ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ سارا بھروانہ اور فیملی کی تصاویر بھی شیئر کیں جنھیں مداحوں نے خوب پسند کیا۔

اسی پوسٹ میں عاطف اسلم نے سارہ بھروانہ کی یونیفارم میں ملبوس کالج کے زمانے کی تصویر بھی شامل کی، جس کے کیپشن میں عاطف نے لکھا کہ ‘میں اس دن سے مسکراتا رہتا ہوں جس دن پہلی مرتبہ ہماری نظریں ملیں، سالگرہ مبارک میری محبت ۔عاطف اسلم اور سارا بھروانہ کی شادی مارچ 2013 میں ہوئی۔ جوڑے کے ہاں 2014 میں پہلے بیٹے احد، 2019 میں دوسرے بیٹے آریان اور 2023 میں بیٹی حلیمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں